ویب ڈیسک : موبائل فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے بچوں کی نگرانی اور ان کو جنسی استحصال سے بچانےکے لیے نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابقایپل کا کہنا ہے کہ بچے اگر نازیبا تصاویر بھیجتے یا وصول کرتے ہیں تو اس صورت میں آئی فون والدین کو وارننگ بھیجے گا۔ بچوں کے ساتھ ایسی نازیبا تصاویر شیئر ہونے کی صورت میں خودکار طریقے سے حکام کو بھی اطلاع دی جائے گی۔ نئے فیچر متعارف کرانے کا بنیادی مقصد بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ نئے فیچر کے تحت کسی بھی آئی فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کردیا جائے گا۔ آئی فون کے نئے سیفٹی ٹولز متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ، پھر دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔ ایپل کمپنی کاکہنا ہے کہ نئے فیچرز نازیبا تصاویر بھیجنے یا وصول کرنے والے بچوں کی نگرانی اور ان کو جنسی استحصال سے بچانے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔ نازیبا تصاویر بھیجنے یا وصول ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کیا جائے گا۔
Apple unveils plans to scan US iPhones for images of child sex abuse https://t.co/7iu2BKOij8 pic.twitter.com/DQDrppcgS3
— The Hill (@thehill) August 6, 2021
ایپل کا مزید کہنا ہے کہ نئے فیچر کے تحت اگر بچے نازیبا تصویر دیکھنے کا انتخاب نہ کریں تو خود کار طریقے سے یہ تصویر دھندلی ہوجائے گی۔ موبائل فون پر لنکڈ فیملی اکاؤنٹس استعمال کرنے والے والدین کو بھی ایسے مواد سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔ نئے فیچر کے تحت بچے اگر نازیبا تصاویر دیکھنے کا انتخاب کریں تو ایسی صورت میں بچوں کے والدین کو پیشگی اطلاع دی جائے۔ اگر کوئی بچہ جنسی طور پر نازیبا تصویر بھیجنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی روک تھام کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔