حکومت  پنجاب کاڈیپوٹیشن پرتعینات افسروں سےمتعلق بڑا فیصلہ

حکومت  پنجاب کاڈیپوٹیشن پرتعینات افسروں سےمتعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ سروسز کی جا نے سےحکومت  پنجاب کاڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ،3افسران کو واپس بھجوادیا گیا  ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  بھی ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کے بارے میں سخت پالیسی اپنا لی  ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  محکمہ سروسز کی جا نے سے حکومت  پنجاب کاڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعدڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو پنجاب سے نکالنے کا سلسلہ شروع  ہوگیا، محکمہ سروسز  کا کہنا ہے کہ  ڈیپوٹیشن پر تعینات جس افسر کی معیاد ختم ہوگی اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران رانا عبیداللہ انور ، اشعر عباس زیدی اور بینش نور کو پنجاب سے واپس اسلام آباد بھیجا جا چکا ہے۔جبکہ  وفاق نے سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ رانا عبیداللہ انور کی ڈیپوٹیشن میں توسیع سے انکار کر دیا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کے بارے میں سخت پالیسی اپنا لی ہے۔