ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب،  ججز کی تعداد کم ہوکر133 ہوگئی  جبکہ  سیشن جج  رجسٹرار ہائیکورٹ سمیت  38  سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار   ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  لاہورہائیکورٹ کی جانب سے سیشن جج سید مظفر علی شاہ کی ریٹائرمنٹ پرنئی سنیارٹی لسٹ مرتب  کردی گئی ، ججز کی تعداد کم ہوکر133 ہوگئی  جبکہ  سیشن جج  رجسٹرار ہائیکورٹ سمیت  38  سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار   ہے۔ 95ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی  سنیارٹی میں اضافہ  نئی سنیارٹی لسٹ  کے مطابق ، جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور راجہ محمد ارشد کاپہلا نمبر برقرار، جج اینٹی کرپشن کورٹ محمد مسرور زمان کا دوسرا ، سیشن جج حبیب اللہ عامر کا سنیارٹی میں تیسرا  ، سیشن جج  سیشن جج ہمایوں امتیاز کا  سنیارٹی میں چوتھا نمبر برقرار ہے۔

 سنیارٹی میں سیشن جج مس عظمی اختر چغتائی کا 5 واں ، ڈی جی جوڈیشری ہائیکورٹ مسعود ارشد کا 6واں نمبر برقرار، سیشن جج رانا مسعود اختر کا7 واں ، سیشن جج عبدالرشید عابد کا 8واں ، شیخ خالد بشیر کا 9 واں ،سیشن جج شفقت علی کا10، امیر محمد خان کا11 واں ،رجسٹرار عرفان احمد سعید کا  12 واں، جج لیبر کورٹ لاہور تنویر اکبر کا سنیارٹی میں15 واں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ  کا19 واں،جج لیبر کورٹ لاہور محمد اعظم سرویا کاسنیارٹی میں  24 واں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر کاسنیارٹی میں29 واں  اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  اکمل خان کا سنیارٹی میں 32 واں نمبر برقرار ہے