(عرفان ملک) گارڈن ٹاؤن پولیس نے عدالت کے احکامات پر جنس تبدیل کر کے شادی کرنے والی نیہا نامی لڑکی کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیہا کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں دو دوست لڑکیوں میں سے ایک لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کر کے شادی کر لی جس پر نیہا نامی لڑکی کے والد نے عدالت سے رجوع کر لیا ۔ عدالت نے سی سی پی آؤ لاہور کو لڑکی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کے احکامات دیئے جس پر گارڈن ٹاون پولیس نے نیہا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ہائی کورٹ نے نیہا کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے لہذا نیہا کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے اس سے قبل دولہا عاصمہ علی عرف آکاش علی نے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی بجائے اپنی بیوی نیہا کو طلاق دے دی۔راولپنڈی میں لڑکی سے لڑکی کی شادی کے معاملے پر دلہن نیہا کے والد نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔ دولہا آکاش علی (عاصمہ علی) نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ وہ جنس تبدیل کراکے مرد بن چکا ہے۔ عدالت کی جانب سے میڈیکل ٹیسٹ کا حکم دیا گیا تو آکاش علی نے یہ کہہ کر ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا کہ اسے کورونا ہوگیا ہے۔ عدالت نے مزید مہلت دیتے ہوئے عاصمہ علی کا ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تو اس نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کی بجائے اپنی بیوی نیہا علی کو طلاق دے دی۔