ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمارٹ کارڈ کے منتظر شہری خوار ہوگئے

سمارٹ کارڈ کے منتظر شہری خوار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پہلے سمارٹ کارڈز بن نہیں رہے تھے اب بننا شروع ہوئے تو شہریوں تک بھجوانا مسئلہ بن گیا ، محکمہ ایکسائز کی جانب سے بنائے گئے 20 ہزار کارڈز دفتر سے کورئیر کمپنی نے مالکان تک بھجوانا شرو ع نہ کی۔

گاڑی مالکان شناختی کاغذکےلیے ایک بار پھر لٹک گئے۔گزشتہ روز وزیرایکسائز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ تک مالکان تک بھجوا دیے جائیں گے کیونکہ ساڑھے سات لاکھ سے زائدکارڈز زیرالتوا ہیں اور کمپنی کی جانب سے نئی مشنیں خریدنے کے بعد کارڈز بنانے کی صلاحیت بڑھ کر 22ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے لاہورکے زیرالتوا کارڈز میں سے 20ہزار سےزائد کارڈز 30جولائی کو دفتر پہنچا دیے گئے جن کو ابھی تک بھجوانا شروع نہیں کیا جاسکا کیونکہ ایکسائز اور کورئیر کمپنی کے درمیان کارڈز کی پیکنگ پر مذکرات جاری ہیں کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں کارڈز کی پیکنگ کے لیے سٹاف کی بڑی تعداد چاہیے جو کہ ابھی ڈائریکٹر ایکسائز قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو روزمعاملات طہ پا جائیں گے اور کورئیرکمپنی مزید سٹاف کے ساتھ ڈلیوری کا عمل شروع کردے گی تاکہ مالکان تک کارڈز بھجوائے جاسکیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer