پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز

 پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز،آن لائن پروفائل کی تیاری کیلئے پرائیویٹ سکولوں کو 17 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی گئی،ڈیٹا انٹری نہ کرنے والے سکولوں کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا۔


 
صوبہ بھر میں پرائیویٹ سکولوں کا آن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز کردیا گیا ہے۔تمام پرائیویٹ سکولز " پرائیوٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم" پر ڈیٹا انٹری کریں گے۔آن لائن پروفائل کی تیاری کیلئے سکولوں کو 17 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ڈیٹا انٹری نہ کرنیوالے پرائیویٹ سکولوں کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا۔ " پرائیوٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم" پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ویب سائٹ پر پہلے سے رجسٹرڈ سکولوں کا پروفائل تیار کیا جائےگا۔پروفائل بنانے کے بعد پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کیلئے آن لائن بھی اپلائی کرسکیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجسٹریشن کا عمل آن لائن ہونے سےپرائیویٹ سکولز مالکان کی شکایت کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

یاد رہے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کردیا۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا  کہتے ہیں کہ  حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنےکا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔ایک بیان میں کاشف مرزا نےکہا کہ اسکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل قائم کر دیا گیا ہے جب کہ رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح اسکولز بھی کھولے جائیں، ملک بھر میں ساڑھے7 کروڑ طلباء وطالبات اپنےآئینی حق سے محروم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو ہی کھولے جائیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer