ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی وی ،سٹیج اداکارہ کے گھر پر نا معلوم افراد کا حملہ

 ٹی وی ،سٹیج اداکارہ کے گھر پر نا معلوم افراد کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹی وی ،سٹیج اداکارہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

رواں سال پاکستان جہاں ایک طرف کوروناجیسی خطرناک  آ گ میں سلگتا رہا تو دوسری طرف امن و امان کی خراب صورتحال،قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین کے ساتھ زیادتی وبچوں سے جنسی تشدد ،بھتہ خوری ،ڈکیتیوں و چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور دیگر سنگین جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنائے رکھی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جرائم پر قابو پانے اور لوگوں کی زندگیوں اور جان و مال کی حفاظت کے لئے عملاً کوئی موثر اقدامات نظر نہیں آئے۔ 

 گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھرائو کیا اور خوب توڑ پھوڑ کی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں۔ نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لیے دھکمیاں دیں۔

  درخواست کے مطابق دونوں افراد نے نائلہ جعفری پر حملہ کیا جس سے ان کا موبائل فون گرگیا، دونوں افراد نے گھر کے اندر پتھر بھی پھینکے تاہم نائلہ جعفری محفوظ رہیں۔اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں گھر پر حملے اور پتھرائو کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی بھی ملزم یا ملزمان کو نامزد نہیں کیا ہے صرف حلیہ بتایا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer