مال روڈ(رائو دلشاد) کورونا نے لاہورسمیت صوبہ بھرمیں 71فیصد مردوں جبکہ 29 فیصد خواتین اورصفرعشاریہ صفر 9 فیصدخواجہ سراؤں کوابدی نیند سلا دیا۔51 سے 61 سال تک کی عمر کے سب سے زیادہ 613 افرادکی جان لے لی۔ تاہم وبا سے ایک سال سے20 سال تک افرادسب سے زیادہ محفوظ رہے۔
پی ڈی ایم اے نے مہلک وائرس کی شرح اموات کے تناسب کی رپورٹ جاری کردی۔خواتین کے سامنے کوروناوائرس بھی بے بس رہاجبکہ مرددوگنا سے زیادہ جاں بحق ہوئے ۔مہلک وائرس نے71 فیصدمردوں جبکہ 29فیصدخواتین کوابدی نیندسلادیا۔ پی ڈی ایم اے کی دستاویزات کے مطابق 0.09 فیصدخواجہ سرابھی کوروناوائرس سے جاں بحق ہوئے۔
4اگست تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 199 رہی مہلک وائرس سے 1562 مرد جبکہ 635 خواتین جاں بحق ہوئیں۔دستاویزات کے مطابق 51 سے 60 سال تک کی عمر کے افراد سب سے زیادہ جاں بحق ہوئے۔51 سے 61 سال تک کی عمرکے428 مردجبکہ 185 خواتین جاں بحق ہوئیں مجموعی طورپر 613افرادجان کی بازی ہار گئے۔
خوش قسمتی سے کورونا حملوں میں بچے محفوظ رہے۔ایک سے دس سال تک کی عمر کے چار بچے کوروناسے جاں بحق ہوئے۔11سے 20 سال تک کی عمر کے 13 افراد میں سے 7 خواتین جبکہ 6 مرد جاں بحق ہوئے 21 سے 30 سال تک کی عمر کے 72 افراد میں سے 45 مرد جبکہ 27 خواتین جاں بحق ہوئے۔
31 سے 40 سال تک 138 افراد جان بازی ہار گئے100 مرد جبکہ 37 خواتین اور ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوا۔41 سے 50 سال تک کی عمر کے 361 افراد جاں بحق ہوئے ۔جن میں 242 مرد جبکہ 119 شامل ہیں61سے 70 سال تک کی عمر کے 601 میں سے 453 مرد جبکہ 148 خواتین جان کی بازی ہار گئیں 71 سے 80 سال تک کی عمرکے 303 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 217 مرد جبکہ 86 خواتین شامل ہیں81 سے 90 سال تک کی عمر کے 94 افراد جاں بحق ہوئے۔ جن میں 69 مرد جبکہ 24 خواتین اور ایک خواجہ سراشامل ہے۔