(سعود بٹ) محکمہ سوشل سکیورٹی کمزور پرفارمنس دکھانے والے افسران کے خلاف ان ایکشن، کمشنر سوشل سیکورٹی نے ڈائریکٹر لاہور محمد اسماعیل خان کو او ایس ڈی بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر سوشل سکیورٹی کے مطابق ڈائریکٹر لاہور سٹی ڈویژن محمد اسماعیل خان مالی سال 2019-20 میں ریکوری ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ مراسلہ کے مطابق بدترین پرفارمنس پر مذکورہ افسر کو سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن نے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔