عام شہری کی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

عام شہری کی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: مہنگائی کے ماروں کیلئے موٹر سائیکل بھی عیاشی ہوگئی، مہنگے پٹرول کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری، تین ماہ کے دوران ستر سی سی موٹرسائیکل دس سے18 ہزار روپے تک مہنگی ہوگئی، قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے پرشہری اور ڈیلرزپریشان۔

موٹرسائیکل!عام شہری کی سواری، شاید اب عام نہ رہے، مہنگائی کی موجودہ لہرسے ستر سی سی ہنڈا بایئکس دس اضافے کے بعد73 ہزار پانچ سو روپےکی ہوگی، اسی طرح ہنڈا ون ٹو فائیو اٹھارہ ہزار روپے بڑھکر ایک لاکھ پانچ ہزار کی بجائےایک لاکھ تیئس ہزار روپے کی ہوگئی، قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شہری بلبلا اٹھے۔

سوزوکی کمپنی نے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، سوزوکی ون ٹین اور ون ٹو فائیو سی سی کی قیمتیں پانچ سے دس ہزار روپے تک بڑھ گئی، جبکہ جی ڈی ایک سو دس سی سی بائیک تین ہزار بڑھکرایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار، سوزوکی جی ایس ایک سو پچاس سی سی موٹرسائیکل پانچ ہزار مہنگی ہوکر ایک لاکھ پچھتر ہزار اور سوزوکی سپیشل ایڈیشن جی ایس تین ہزارمہنگی ہوکر ایک لاکھ اکیانوے ہزار روپے کی ہوگئی۔

سوزوکی جی آر ایک سو پچاس سی سی کی قیمت پانچ ہزار اضافے کے بعد دولاکھ انسٹھ ہزار روپےہوگئی، میکلوڈ روڈ کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں بے تحاشا اضافےسے سیلز خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے، کارکنوں کی تنخواہیں، بجلی کا بل، شورومز کے کرائے تک دینا دشوار ہوچکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عام آدمی کی سواری موٹربایئکس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے۔

Shazia Bashir

Content Writer