جشن آزادی کی تیاریاں،لاہور کو سجانے کا سلسلہ زوروشور سے جاری

جشن آزادی کی تیاریاں،لاہور کو سجانے کا سلسلہ زوروشور سے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: 14 اگست کے سلسلے میں سرکاری سکولوں کو پرچم اور جھنڈیوں سے سجانا شروع کردیا گیا،گورنمنٹ ہائی سکول ماڈل ٹاون کی عمارت کو سبزہلالی پرچموں سے سجادیا گیا، پرنسپل رانا عطاء محمد نے کہا  بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے سکولوں کو سجایاجارہا ہے۔
 سٹی 42 کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو 14 اگست کے سلسلے میں سجانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول ماڈل ٹاون کو بھی سبز ہلالی پرچم لگائے جارہے ہیں جس میں بچے اور اساتذہ خصوصی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی لازمی پرھیں۔۔۔انٹرمیڈیٹ امتحانات، طلباء کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری 

 سکول کے پرنسپل رانا عطاء محمد کا کہنا تھا کہ سکول کی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرانے سے بچوں میں ملک سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور انھیں معلومات ملتی ہیں کہ کس طرح آباو اجداد نے ملک کی آزادی کیلئےقربانیاں دیں۔