ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور معصوم کلی وحشت کا نشانہ بن گئی

ایک اور معصوم کلی وحشت کا نشانہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں کم سن بچی کو ہمسائے نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، سٹی 42  واردات سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لے آیا، اہلِ خانہ کے احتجاج کے بعد پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں معصوم کلیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نا آسکی۔  8 سالہ سحرکو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بچی کو واش روم کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔سٹی 42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ  ملزم بچی کو لیکر بازار سے جا رہا تھا ۔ بچی کے لواحقین کی جانب سے بادامی باغ تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تو پولیس حرکت میں آئی۔ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی لازمی پرھیں۔۔۔غیر ملکی ماڈل انوکھا روپ دھارے عدالت میں پیش 

 ملزم کے خلاف سخت کارروائی تو ہورہی ہے لیکن کسی بھی مہذب اور تعلیم یافتہ معاشرے میں اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہیں۔ اس نااخلاقی عمل سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نہ صرف والدین بلکہ ریاست اور معاشرے کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔