واسا کی نااہلی،دھوبی گھاٹ بیماریوں کا گڑھ بن گیا

واسا کی نااہلی،دھوبی گھاٹ بیماریوں کا گڑھ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: راجگڑھ کے علاقہ دھوبی گھاٹ میں خراب سیوریج سسٹم مکینوں کا سر درد بن گیا، شہری لقمان کے گھر میں سیوریج کا پانی داخل،تعفن سےمکینوں کا جینا محال ہوگیا۔

سٹی 42 کے مطابق شہری لقمان کا کہنا تھا کہ پندرہ روزسے واسا کا عملہ صفائی کے لیے نہیں آیا ہے۔ متعدد بار واسا کو شکایات درج کرائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پانی گھر میں جمع ہونے سے مچھروں کی بہتات ہے جس سے بچے بیمار ہورہے ہیں مگر واسا عملے کوخیال نہیں آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں سیوریج کا پانی جمع ہونےسےوہاں رہنا محال ہو گیا ہے۔