انٹرمیڈیٹ امتحانات، طلباء کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری

 انٹرمیڈیٹ امتحانات، طلباء کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2018 تا2020 کیلئے طلباء کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری ،امیدوار 20 ستمبرتک سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کراسکیں گے۔

سٹی 42 کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2018 تا2020 کیلئے طلباء کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امیدوار 20 ستمبرتک سنگل فیس کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔ 20 ستمبر کے بعد امیدوار 500 روپے جرمانہ کے ساتھ 5 اکتوبر تک رجسٹریشن کراسکیں گے۔ 5 اکتوبر کے بعد کسی بھی امیدوار کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کا قاتل جنسی درندہ عمران کیفر کردار کو پہنچ گیا 

 ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کی رجسٹریشن کیلئے 1295 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کرانے والے طلباء ہی آئندہ سال انٹرمیڈیٹ کا امتحان دے سکیں گے۔