ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ میں ایک اور خونیں واردات، دو افراد قتل ہو گئے

shahdra Murder, Robbers kill two persons, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی حسن: شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے مجید پارک میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے  18سالہ لڑکی سمیت دو افراد  کو قتل کر دیا۔ ایک  راہگیر زخمی ہوگیا ڈاکو واردات کے بعد سہولت سے فرار ہو گئے۔ 

موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو دودھ فروش سے نقدی چھین کر فرار ہورہےتھے۔ دکاندار نے ان کا پیچھا کیا تو  ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ڈاؤں کی چلائی ہوئی گولیاں لگنے سے 18 سال کی لڑکی اور دوکاندار جاں بحق ہو گئے۔  گولیوں کی زد میں آ کر ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ جس کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ایمبولینس نے اسپتال منتقل کیا۔  فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں چند روز کے دوران تھانہ میں تعینات ایک پولیس کانسٹیبل سمیت چار افراد قتل ہوچکے ہیں۔  پولیس چاروں قتلوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں  ناکام دکھائی دے رہی ہے۔