روزینہ علی: آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم جنو بی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بعداز دوپہر تیز گرد آلود ہواوئیں چلنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا جبکہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونواح میں مو سم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تاہم بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :
شہید بینظیر آباد 41، مٹھی، مو ہنجو دارو، پڈ عیدن اور سکھر میں درجہ حرارت 40گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔