پاکستان میں عید 10 اپریل کو سعودی عرب کے ساتھ ہوگی، ماہر فلکیات

پاکستان میں عید 10 اپریل کو سعودی عرب کے ساتھ ہوگی، ماہر فلکیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عائمہ خان : ماہر فلکیات جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ روزے 29 ہوں گے، عید سعودی عرب کے ساتھ ہوگی۔ 

 ماہر فلکیات کے مطابق عید بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔ عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، عید کا چاند 8 اپریل کی شب 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 8 اپریل کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہوگا۔ نیا چاند پیدا ہوتے ہی فورا نظر نہیں آتا، 9 اپریل کو سورج غروب ہوتے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی، مطلع صاف ہوا تو چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، پاکستان میں 29 اور سعودی عرب میں 30 روزے ہوں گے۔ پاکستان اور مڈل ایسٹ میں عید اس سال ایک ساتھ ہوگی۔