کوہاٹ میں شہریار آفریدی کے بعد راولپنڈی میں شیر افضل مروت بھی پھٹ پڑے

PTI power conflict, Shaheryar Afridi, City42, Gohar Khan, Sher Afzal Marwat, , Ali Amin Gandapur
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کوہاٹ کے جلسہ میں میں شہریار آفریدی کے بعد راولپنڈی میں ا شیر افضل مروت بھی بیرسٹر گوہر کے سامنے ہی پھٹ پڑے۔ پی ٹی آئی کے اندر اختلافات کو جتنا دیاتے ہیں یہ اتنا ہی ابھر کر باہر آ رہے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر  خان نے کہا کہ شیرافضل مروت "بیک فٹ" پر نہیں ہیں۔

 شیر افضل نے اس موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میْں کہا کہ "میں آپ کی بات کو درست قرار دیتا ہوں،  میری کھینچا تانی ہورہی ہے."  جو لوگ یہ کررہے ہیں, میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا، یہ لوگ میرے بغض میں کررہے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا  کہ یہ درست ہے کہ پارٹی کے اندرکچھ لوگ مجھے فرنٹ فٹ پر نہیں دیکھناچاہتے۔

اس دوران گوہر خان نے  شہریار آفریدی کی کوہاٹ جلسہ میں پارٹی قیادت کو دھمکی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کی بہت ساری قربانیاں ہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو بات کرنی ہے وہ پارٹی پلیٹ فارم پر کریں۔


گوہر خان نے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرچکے اور بیانات دے چکے، ان کے واپس آنےکا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، جب عمران خان رہا ہوں گے تو اس وقت دیکھیں گےکس کس کو پارٹی میں واپس آنا ہے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ شہریار آفریدی نے جو بات کی میں اس کی تائید کرتا ہوں، انہوں نے خرم ذیشان کیلئے آواز اٹھائی ہے، خرم ذیشان کا نام ڈراپ کیا جانا بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی توہین ہے۔