سکولوں میں ضرورت سے زیادہ اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا فیصلہ

School teachers rationalisation, Punjab Education department, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب حکومت اورسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں فالتو اساتذہ کو زیادہ ضرورت والے سکولوں میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبےکےتمام سکولوں میں طلبہ و طالبات کی ضرورت کے مطابق اساتذہ تعینات کئےجائیں گے۔

پہلےمرحلےمیں پرائمری اورایلمنٹری سکولوں میں ٹیچنگسٹاف کی "ریشنلائزیشن" عمل میں لائی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈ یپارٹمنٹ نےا18اکتوبرسےاساتذہ کی ریشنلائزیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ریشنلائزیشن 10 نومبر تک مکمل کر لی جائے گی۔
تمام سکولوں کے پرائمری سیکشن میں کم ازکم3اساتذہ تعینات کئےجائیں گے۔ اس سے زیادہ استاذہ کی تعداد کا انحصار عموماً زیر تعلیم بچوں کی تعداد پر ہو گا۔
مرداساتذہ کوبوائزاورخواتین اساتذہ کوگرلزسکولوں میں ایڈجسٹ کیاجائے گا۔  خاتون اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ 10 کلومیٹر تک کےفاصلےپر واقع سکولوں میں ایڈجسٹ کیاجائے گا۔ 
مرداساتذہ کوزیادہ سےزیادہ15 کلومیٹرتک کےفاصلہ تک واقع سکولوں میں ایڈ جسٹ کیاجائےگا۔
سرپلس اساتذہ والےسکولوں میں سےطویل ترین عرصہ سے موجود استادکو پہلےشفٹ کیاجائے گا۔ سرپلس اساتذہ والے سکولوں کی نشاندہی کمپیوٹر  سوفٹ وئیر کی مدد سے کی جائے گی۔
جن اساتذہ کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال سے کم عرصہ رہ  گیا ہے وہ اگر ریشنلائزیشن پالیسی کی زد مین آئیں گے تو ان اساتذہ کی ریشنلائزیشن نہیں کی جائئے گی۔ 
ریشنلائزیشن آن لائن کی اطلاع  ہوگی۔  اساتذہ اپنے اعتراضات آن لائن جمع کروا سکیں گے۔
سی ای اوز ایک ہفتےمیں اعتراضات کےحل ، ریشنلائزیشن کاعمل مکمل کرنےکےپابندہوں گے۔