ارشاد قریشی: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد گھر پہنچنے پر بچیوں سے ملنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
فواد چوہدری کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اڈیالہ جیل سے رہائی ملی جہاں وہ نیب کیس میں قید تھے۔ انہیں رہائی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر ملی۔
فواد چوہدری جیل سے اپنی بیوی کے ساتھ گھر پہنچے تو ان کی اپنی دو بچیوں سے گلے ملتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی جو میڈیا تک پہنچ گئی۔ اس ویڈیو میں گھر میں موجود کتے کو بھی فواد چوہدری سے ملنے کے لئے بھاگ کر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔