فواد چودھری کی مشکلات میں اضافہ، صحافیوں کا نیا مطالبہ

Fawad Ch Insulting behavior
کیپشن: Fawad Ch
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے باہر سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے صحافیوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف اپنے رہنماء کے خلاف کارروائی کرے اور سابق وزیر سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 اپنے ایک بیان میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق ساجد، سیکرٹری آصف بشیر چوہدری سمیت دیگر عہدیداران نے کہا کہ سابق وزیر نے سینیئر صحافی مطیع اللہ جان اور دیگر صحافیوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ان پر مضحکہ خیز الزامات لگائے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

ایک صحافی نے سوال کیا تھا یہ ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داری تھی۔ وزیر کو جواب سے انکار کرنے کا پورا حق تھا لیکن انہیں ایک صحافی پر الزامات لگانے کا حق نہیں تھا۔ پی آر اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فواد چوہدری صحافیوں اور صحافت کے متنازع ترین کردار بن چکے ہیں۔ ان کے دور وزارت میں متعدد صحافی میڈیا مخالف پالیسیوں کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے پریس کلبز میں ان کے داخلے پر پابندی ہے، تاہم وہ اپنے آمرانہ سوچ کے آقاؤں کے حضور صحافیوں سے بدتہذیبی کے ذریعے حاضری سے باز نہیں آ رہے، اگر فواد چودھری نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پوری صحافی کمیونٹی ان کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer