(علی ساہی)ماہ رمضان میں خواتین، کم عمر اور غریب قیدیوں کو بڑا ریلیف مل گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے ماہ رمضان کے دوران خواتین،کم عمر اور مستحق قیدیوں کو فری کالز کروانے کی ہدایت کی ہے، قیدیوں کو ہفتے میں ایک دفعہ 5 نمبروں پر کالز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مستحق قیدیوں کی فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں، ماہ رمضان میں فری کالز کروانے سے محکمہ کو 20 لاکھ روپے اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑےگا۔