ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات۔۔ تحریک انصاف نے بڑے فیصلے کرلئے

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق بڑے فیصلے کرلئے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 135 سے زائد حلقوں میں اپنے امیدوار تبدیل نہیں کرے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بڑے اور اہم فیصلے  کرلئے گئے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف 135 سے زائد حلقوں میں امیدوار تبدیل نہیں کرے گی  اور تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے والے ارکان کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹس دینے پر اتفاق ہوا ہے۔اس کے علاوہ منحرف ارکان کے حلقوں میں متبادل امیدواروں کے لئے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی اتحاد سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ تاہم بعض ممبران نے انتخابات میں کسی سے بھی اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا  اور انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلے پر مزید مشاورت اور تمام انتخابی حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جبکہ  چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی اور فیصلہ ہوا کہ عوامی رابطہ مہم میں منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسے کئے جائیں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor