نگران وزیراعظم کا معاملہ۔۔ شہبازشریف نے صدرمملکت کے خط کا جواب دیدیا

عارف علوی، شہبازشریف
کیپشن: Shehbaz Sharif, Arif Alvi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نگران وزیراعظم کے لئے ناموں کی تجویز کا معاملہ ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  نے صدر مملکت کو جوابی خط لکھ دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے جسٹس (ر )گلزار احمد کا نام مسترد کردیا ۔ انہوں نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ صدر مملکت کا خط 5 اپریل رات نو بجے موصول ہوا۔ عمران خان کی جانب سے جسٹس گلزار کا نام دیا جانا  غیر قانونی ہے۔ معاملہ عدالت میں ہے، عمل شروع کرنے کا اختیار نہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپیکر کی رولنگ خلاف آئین ہے۔جسٹس (ر )گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم پیش کرنا بھی آئین کے خلاف ہے۔اس تناظر میں وزیراعظم کی طرف سے اسمبلی توڑنا بھی متنازعہ عمل ہے۔سپریم کورٹ نے اس معاملہ کا سوموٹو لیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ کوئی بھی قدم عدالت کے احکامات کے تابع ہوگا۔ آپ کی طرف سے تقرری کے معاملہ پر مشاورت ایک جلد بازی میں کیا گیا عمل ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor