عمرہ زائرین کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری

عمرہ زائرین کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی، 40 سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی سفارتخانے نے تمام عمرہ آپریٹر، ایجنسیز اور ائیرلائنز کو سرکلر جاری کردیا،  جس کے مطابق 40سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی عرض سے سعودی عرب جا سکیں گے، 45سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کر دی گئی ہیں، محرم کے بغیر خواتین کو گروپ کی شرط سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے، یہ فیصلے کورونا وبا کے دوران عائد بندشیں ختم کرنے کے بعد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو رش سےبچانے کے لیےتین اوقات مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی نے کہا کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام میں داخلے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو  بھی کی گئی ہے۔