سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا بڑا حکم ، میٹرک کے طلبا کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

 سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا بڑا حکم ، میٹرک کے طلبا کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو آخرکار ہوش آ ہی گیا،  امتحان شروع ہونے سے تین ہفتے قبل وئیرہاؤس میں موجود پریکٹیکل کی 2 لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم دے دیا ۔

میٹرک کے طلباکا پورا سال گزر گیا، پریکٹیکل کاپیاں تقسیم نہ کی جا سکیں،میٹرک کا امتحان شروع ہونے میں صرف تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں،  امتحانات سے قبل طلبا نے سکول آنا بھی چھوڑ دیا ہے اب  میٹرک کے بچوں کو 2 لاکھ پریکٹیکل کاپی کیسے تقسیم کی جائیں، اساتذہ پریشانی سے دوچارہوگئے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل کاپیاں نہ ملنے سے بچے عملی امتحان کی بروقت تیاری نہیں کرسکے۔

طلبا کا کہناتھا کہ کاپیاں تقسیم کرنا تھیں تو تعلیمی سال کے آغاز پر کی جاتیں،امتحان سرپرہیں،3 ہفتوں میں پریکٹیکل کی کاپیاں کیسے تیارکریں گے۔

پنجاب ٹیچرزیونین کا کہنا تھا کہ وئیر ہاؤس میں پریکٹیکل کی کاپیاں پرانے سلیبس کے مطابق ہیں، بچوں کو کاپیاں تقسیم کرنا تھیں تو نئے سلیبس کے مطابق فراہم کی جاتیں۔

دوسری جانب پنجاب بورڈ کمیٹی برائے چئیرمین نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی، ڈیٹ شیٹ کے مطابق  دسویں جماعت کے  سالانہ امتحانات کا آغاز 10 مئی2022 سے ہوگا جو 25 مئی 2022 کو ختم ہوں گے اسی طرح نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 26 مئی 2022 سے ہوگا اور 10 جون 2022 کو ختم ہوں گے نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکلز یا عملی امتحان کا آغاز 21 جون 2022 سے ہوگا۔