ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشترکہ خاندانی نظام پہ مبنی ڈرامہ 'چودھری اینڈ سنز'سب کوبھاگیا

مشترکہ خاندانی نظام پہ مبنی ڈرامہ 'چودھری اینڈ سنز'سب کوبھاگیا
کیپشن: Drama Chaudhry And Sensor
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ڈرامے '' چودھری اینڈ سنز''  مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا، ڈائریکٹر اور ٹیم نے دعوی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈراما چودھری اینڈسنز کی کہانی  حیدر آباد دکن ، حیدر آباد سندھ، ہوشیار پور انڈیا اور لاہور کے درمیان گھومتی ہے اور جس ڈراما میں  اتنی تہذیبوں  کی عکاسی کی گئی ہو وہ خاصے کی چیز ہوگا۔
ایک حیدر آباد کی لڑکی ہے تو ایک ہوشیار پور کے چوہدری کا پوتا ہے، جو برسوں سے ایک ہی جماعت  اٹکا ہوا ہے ۔ مشترکہ خاندانی نظام پہ مبنی کہانی میں ایک دوسرے کے لئے برداشت کا مادہ پیدا کرنے کی تلقین ہے تو قربانی دینے کے بعد جدائی کا درد بھی ناقابل برداشت دکھایا گیا ہے  ۔ ڈرامے کی اہم بات اس میں ہر ایج فیکٹر کے کرداروں کی شمولیت ہے یہ کردار بولڈ بھی ہیں اور بیوٹی فل بھی۔ جرات مند بھی ہیں تو ڈرپوک بھی ۔ کیونکہ انسان خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-04-06/news-1649234810-9104.jpg
API Response:

">چودھری اینڈ سنز میں چوہدری کا مین رول لیجنڈ اداکار سہیل احمد ادا کر رہے ہیں  اور اداکار محمد نور الحسن  ان کے بیٹے کے منفرد کردار میں سامنے آئے ہیں ۔ جبکہ فلم کی ہیروئن نوجوان نسل کی نمائندہ کردار ہے۔
ڈرامہ ساتویں اسکائی انٹرٹینمنٹ پریزنٹیشن ہے، اسے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ ڈرامے کی ہدایات سید وجاہت حسین نے دی ہیں۔ رائٹر کوئی اور نہیں صائمہ اکرم چوہدری ہیں۔
کاسٹ میں عائزہ خان، عمران اشرف، سہیل احمد، ارسا غزل، عاصمہ عباس، نور الحسن، عثمان پیرزادہ، یاسر نواز، شگفتہ اعجاز، اشرف خان، بینش چوہان، مدیحہ رضوی، ثاقب سمیر، سمیع خان شامل ہیں۔