ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں نیا بحران،پی ٹی آئی اپنے ہی ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی

پنجاب میں نیا بحران،پی ٹی آئی اپنے ہی ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی
کیپشن: Punjab Deputy Speaker No Confidence
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

پنجاب میں نیا بحران ابھرنے لگا، تحریک انصاف ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی، وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے منظوری حاصل کر لی ۔ تحریک عدم اعتماد میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد سردار دوست مزاری اسمبلی اجلاس بلانے کے اہل نہیں رہے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق غیر یقینی صورتحال درپیش تھی کہ آج اجلاس ہو گا یا نہیں۔ سردار دوست مزاری کا اصرار تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 6 اپریل کو ہی ہو گا جبکہ سیکرٹری ترجمان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو ہو گا۔