ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی سیاسی بحران ،ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

ملکی سیاسی بحران ،ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا
کیپشن: Doller Prices Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سے زائد اضافے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 186 سے تجاوز کر گیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر 1.07 اضافے سے 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا، ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 8.59 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1.14روپے کے اضافے سے 185.23روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 186.50روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کی موجودہ صورتحال میں آئی ایم ایف کا نئی حکومت سے مذاکرات کرنے کے فیصلے سے ملک میں ذرمبادلہ کا بحران مزید شدت اختیار کرنے کے خدشات مارکیٹ میں غیر یقینی کیفیت بڑھا دی ہے کیونکہ ملک کے اقتصادی محاذ پر بھی صورتحال غیر تسلی بخش نظر آرہی ہے۔