ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کا عمران خان کی مبینہ کرپشن پروائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

ن لیگ کا عمران خان کی مبینہ کرپشن پروائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان کی مبینہ کرپشن پروائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

  شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فرح چوہدری فرنٹ وومن اور عثمان بزدار فرنٹ مین تھے،  پیسہ کہاں جاتا تھا سب سامنے آئے گا،  عمران خان کا نوٹیفکیشن ابھی تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری نہیں کیا، عمران خان اس وقت جعلی وزیراعظم اور عثمان بزدار جعلی وزیراعلٰی ہیں،  تین چار دن میں ن لیگ عمران خان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ فرح چوہدری نے پنجاب میں ہرٹرانسفر پوسٹنگ پر پیسے لیے، فرح بیرون ملک پنجاب کی سرکاری جہاز پر گئی،ہاتھ میں 90 ہزار ڈالر کا بیگ تھا، عمران نے 105 ارب کی بی آر ٹی بنائی، اس کا بھی حساب ہوگا، آپ چوری چوری کرتے رہے اور اتنی لمبی چوری کر لی، آپ نے توشہ خانے کی گھڑیاں بیچ دیں اور دوسروں کو غدار بنا رہے ہیں۔

 مفتاح اسماعیل نے سرکاری افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے کہنے پر  پر نہ چلیں، افسران عثمان بزدار کو ایک کاغذ بھی پھاڑنے نہ دیں۔