ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کاجسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پرغور

نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کاجسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پرغور
کیپشن: Caretaker Pm Name From Opposition
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپوزیشن نے نگران وزیرِاعظم کے لئے جسٹس ( ر) مقبول باقر کے نام پرغور شروع کردیا۔

  نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ( ر) مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔ 

پی ڈی ایم کی جانب سے آج اسلام آباد  میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، اور اس اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا نام دینے یا نہ دینے بارے غور ہوگا، پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی سے اس بارے مشاورت پر غور کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ر مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔