ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ افسران و ملازمین کیلئے خوشخبری

لاہور ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ افسران و ملازمین کیلئے خوشخبری
کیپشن: Lahore High Court Big Announcement
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ افسران و ملازمین کیلئے خوشخبری ،عدالت عالیہ لاہور کے اچھی کارکردگی کی بنیاد پر افسران و ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ہدایت پرعدالت عالیہ کے گریڈ1 سے21 تک کے تمام اسٹیبلشمنٹ افسران اور سٹاف کے کوائف طلب کئے گئے ہیں۔

رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے سینیئر ایڈیشنل رجسٹرارز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام برانچز کے سربراہوں کوچھ اپریل تک افسران اور ملازمین کے مکمل کوائف جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ہائیکورٹ کے تمام افسران، ملازمین سے موجودہ گریڈ، بنیادی پے سکیل، شناختی کارڈ، موبائل نمبر سمیت دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوائف موصول ہونےکےبعد افسران اور ملازمین کو ان کے گریڈ اور کارکردگی کےمطابق اعزازیہ دیا جائے گا، افسران اور ملازمین کا کہناہےکہ وہ پر اُمیدہیں کہ عیدالفطرسےقبل انہیں اعزازیہ مل جائیگا، جس سے ان کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی۔