ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: Punjab Parliament Ijlas
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کتنے ارکان شریک ہوئے, اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں صرف 139 ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے گیٹ پر تحریک انصاف اور ق لیگ کے 193 ارکان کے نام درج کروائے گئے تھے۔

گورنر ہاؤس کے گیٹ پر تحریک انصاف کے 183 جب کہ ق لیگ کے 10 ارکان کے نام لکھوائے گئے۔گورنر ہاؤس گیٹ کے ریکارڈ کے مطابق 139 ارکان داخل ہوئے جب کہ 54 ارکان اس اجلاس میں شامل ہی نہیں ہوئے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 165 ارکان موجود تھے جب کہ پانچ سے سات ارکان راستے میں تھے۔