ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرارعلیٰ عثمان بزدار نے وزراء کو اہم ذمہ داری سونپ دی

وزراء کو اہم ذمہ داری
کیپشن: Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومتی اقدامات،  لاہور سمیت تمام ڈویژن میں وزراء کو چینی کے نرخ مانیٹرکرنے کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی فراہمی اور قیمتوں کی مانٹیرنگ کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سمیت تمام وزراء کو ٹاسک دے دیا ہے۔ اضلاع میں بھی متعلقہ وزراء اور افسران چینی کے نرخ کی مانیٹرنگ کریں گےجبکہ متعلقہ محکموں کوچینی کے سٹاک اور نرخ کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

وزیراعلی نے انتظامیہ کورمضان میں اور رمضان سے پہلے چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، عام آدمی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ 

دوسری جانب پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے طے شدہ مقامات سے ہٹ کر بھی شہر میں رمضان ریلیف بازار لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے قائم کئے گئے ماڈل بازاروں کے علاوہ شہر کے مصروف علاقوں میں بھی رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے شہر کے اہم مقامات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ لگائے جانے والے رمضان بازاروں کے مکمل میکنزم سے وزیراعلی کو آگاہ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔