پراپرٹی مالکان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

Govt will decide action
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پراپرٹی مالکان ہوشیار باش،کرایہ داروں سے سالانہ بنیاد پر اضافہ، پر سرکاری خزانے کو ٹیکس آدھا، آخر کیوں؟ پراپرٹی مالکان کے گرد شکنجہ تیار کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کمرشل پراپرٹی میں ذاتی استعمال اور کرایہ داری میں فرق کے خاتمے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں رقبے کی بنیاد پر استثنیٰ کی بجائے رینٹل ویلیو کو مد نظر رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی مالکان کرایہ داروں سے سالانہ بنیادوں پر اضافہ وصول کرتے ہیں، لیکن ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے غیر قانونی طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔

جسے مدنظر رکھتے ہوئے جائزہ لیا جارہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں رقبہ کی بنیاد پر ٹیکس سے استثنیٰ کے خاتمے اور ویلیو کے اعتبار سے ٹیکسیشن کیلئے از سر نو جائزہ لیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کو اس بات کی بھی تجویز دی گئی ہے کہ کمرشل اور رینٹل پراپرٹی کی قدر پیمائی کیلئے ایکسائز آفیسرز کی بجائے تھرڈ پارٹی سے ایویلیوایشن کروائی جاسکتی ہے۔