مصباح الحق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پُرعزم

head coach Pak cricket team
کیپشن: Misbah Ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے میں بہترین کم بیک کریں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، کھلاڑی سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے لیے ہر جیت بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں۔ باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے میں بہترین کم بیک کریں گے، مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبینیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی وہ لازمی کریں گے۔ 

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، 12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ، 14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا اور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپر اسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔