لاہور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Coronavirus, Smart lockdown
کیپشن: Coronavirus, Smart lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری/ علی ساہی/ جمال الدین جمالی) کورونا کے  بڑھتے کیسز پیش نظر  لاہور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، کیولری گراؤنڈ پنجاب ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی، ماڈل ٹاؤن ایف اور ای بلاک سمیت کئی علاقوں میں سماجی اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی۔

 محکمہ پرائمری ہیلتھ نے شہر کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن میں راج گڑھ، چوہان روڈ، شادمان کالونی نمبر ون، اسلام پورہ اور شاہ جمال اچھرہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا، مذکورہ علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

 تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، ملک شاپس، چکن اور گوشت کی دکانیں اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھل سکیں گے۔

واضح رہےکہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1362 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، جاں لیوا وائرس مزید 9 زندگیاں نگل گیا۔ ہسپتالوں میں 684 مریض داخل ہیں جن میں سے 186 کی حالت تشویشناک ہے، جن کووینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، سول جج عائشہ عالمگیر، سول جج اویس رحمت بھی کوونا کا شکار ہوگئے ہیں، لاہور کی ماتحت عدالتوں کے 23 ججز تاحال وائرس میں مبتلا ہیں، کسٹمز انٹیلی جنس کے شہزاد لیاقت،سہیل مرتضیٰ، انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے عبداللہ ارشاد کاٹیسٹ پازیٹو آیا، ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ میں 4 افسر اور ایک اہلکار کورونا کا شکارہوگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer