مزدوروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار

labor act
کیپشن: labor act
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کروانے کیلئے محکمہ لیبر کا بڑا فیصلہ۔محکمہ نے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بنک کی شرط لازمی قرار دینے پر کام شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یکٹ میں ترمیم کے ذریعے 17ہزار 500 کی کم از کم اجرت یقینی بنائی جاسکے گی۔محکمہ لیبر ذرائع کے مطابق بنک کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ضروری قانون سازی پر سفارشات تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت ویجز ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے 17ہزار 500 کی کم از کم اجرت یقینی بنائی جاسکے گی۔
فیکٹری ملازمین، سکیورٹی گارڈز، دکانوں کے ورکرز کو خصوصی مہم کے تحت آگہی دی جائےگی۔بینکوں کے ذریعے ادائیگی یقینی بنانے کیلئے چیمبرز آف کامرس کی معاونت لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مالک اور ورکر دونوں فریقین کو بینکوں کے ذریعے تنخواہ ادائیگی کے فوائد بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ محکمہ کے مطابق تنخواہوں کی آن لائن ادائیگی سے سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی کنٹریبیوشن بھی بہتر طریقہ سے وصول ہو سکے گی۔