سوئی ناردرن کا بل اقساط میں جاری کرنے کا اعلان

سوئی ناردرن کا بل اقساط میں جاری کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے دو ہزار بل پرگھریلو صارفین کے لیےاقساط کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومتِ پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں گھریلو صارفین کے مارچ کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا جبکہ بل کسی بھی بینک برانچ میں تین اقساط میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

تین اقساط میں بل وصولی کے سلسلے میں تمام بینکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اقساط میں بل جمع کرانے کی سہولت صرف دو ہزار روپے تک کے گیس بل پر دی گئی ہے۔

واضح رہے  پنجاب میں کورونا وائرس کے 1816 کنفرم مریض ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کنفرم مریضوں کے اعداد وشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 291 کنفرم مریض ہیں جبکہ پنجاب کے 28 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔

ترجمان کے مطابق 577 زائرین سنٹرز، 527 رائیونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 663 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو کورنٹین سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن  کی وجہ سے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق کنکشن منقطع کر کے صارفین کو مشکلات میں نہیں دھکیل سکتے، معمولات زندگی بحال ہونے پر ریکوری کی جا سکے گی،  کورونا وائرس کی وجہ سے کنکشن لگانے والی ٹیموں کو بھی کام سے روک دیا گیا۔