ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن، تاجر برادری میں معاشی اضطراب بڑھنے لگا

لاک ڈاؤن، تاجر برادری میں معاشی اضطراب بڑھنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) لاک ڈاؤن طویل ہونے سے شہر کی تاجر برادری پریشان، مختلف مارکیٹوں کے تاجران اور صدور کی لاہور چیمبر آمد، صدر عرفان اقبال شیخ سے ملاقات کی۔

ایک جانب کورونا وائرس تو دوسری جانب معاشی بدحالی کا خطرہ برقرار ہے، لاک ڈاؤن طویل ہونے سے شہر کی تاجر برادری میں معاشی اضطراب بڑھنے لگا ہے۔ آٹو ایئر کنڈیشنگ اور عابد الیکٹرونکس مارکیٹ، اچھرہ بازار، وحدت روڈ سمیت دیگر مارکیٹوں کے عہدیداران نے صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ سے ملاقات کی۔ تاجران نے پنجاب حکومت سے ایس او پیز طے کرکے مخصوص اوقات میں مارکیٹس اور بازار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ایوان صنعت وتجارت تاجران کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ اس حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ قوم کو کورونا کیساتھ ساتھ بھوک وافلاس سے بھی بچانا ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ شہر کی تاجر برادری کی معاشی مشکلات کے ازالہ کیلئے تمام کاوشیں کی جائیں گی۔ تاجر اور حکومت ایک پیج پر ہونے سے کورونا وائرس اور معاشی مشکلات کے خاتمے کی جنگ جیتی جاسکے گی۔

کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں  کورونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے وار سے صوبے کے شہری پریشان ہیں، پنجاب میں مشتبہ کورونامریضوں کی تعداد9ہزار70ہوگئی۔لاک ڈاؤن کے باوجود پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بد ن اضافہ ہو رہا ہے۔