ڈولفن سکواڈ نے شہریوں کو لاک ڈاؤن کی آگاہی کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

ڈولفن سکواڈ نے شہریوں کو لاک ڈاؤن کی آگاہی کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران آگاہی دینے اور انہیں تفریح دینے کے لیے ڈولفن سکواڈ نے انوکھا اور قابل ستائش طریقہ ڈھونڈ نکالا، ہاتھوں میں بندوقیں تھامنے والے گٹار کی دھن پر سر کی دُھنیں چھیڑتے رہے۔
سخت لہجے اور گرج دار آواز والے پولیس اہلکاروں کی جگہ اب عوام کو لاک ڈاؤن کی پاسداری کروانے کے لیے ڈولفن سکواڈ میں شامل ایسے پولیس اہلکار بھی فرنٹ لائن پر آرہے ہیں جو سر اور سنگیت سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک منظر  غازی روڈ  پر دیکھنے کو ملا۔
ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی قیادت میں اینٹی رائٹ و ڈولفن سکواڈ نے گھر گھر جا کر شہریوں کو بریف کیا اور گلی محلوں میں بچوں میں تحائف و کینڈیز بھی تقسیم کیے گئےایس پی ڈولفن نے اہل خانہ کے علاوہ خواتین و بچوں کو بھی گھروں میں رہنے کی تاکید کی۔

لاہور پولیس کی جانب سے جہاں لاک ڈاون کو روکنے کے لیے ناکہ بندی کی جا رہی ہے وہیں گھر گھر جا کر حفاظتی تدابیر کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer