کورونا وائرس، وکلا نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

کورونا وائرس، وکلا نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) کورونا وائرس خدشات، متاثرین کے لئے حکومتی امداد میں وکلاء نظر اندازکر دئیے گئے۔ عدالتوں میں کیسز کی بندش سے سفید پوش نوجوان وکلاء کی بڑی تعداد مشکلات کا شکار ہوگئی۔

کرونا وائرس خدشات کے بحث لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت کی جارہی ہے۔ عام نوعیت کے کیسز کی سماعت نہ ہونے سے وکلاء کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے۔ وکلاء تنظیموں نے اپنی مدد آپ کے تحت مشکلات کا شکار وکلاء کی مالی معاونت شروع کردی ہے۔

وکلاء تنظیموں نے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کے اقدامات کے دوران مستحق وکلاء کو نظر انداز کرنے پر حکومتی حلقوں سے شکوہ کیا ہے۔ وکلاء رہنماؤں نے حکومت سے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون ایڈوکیٹ نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمومی طور پر وکلاء کی بڑی تعداد مالی امداد نہیں لینا چاہتی، موجودہ مشکل وقت میں کئی وکلاء مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے متاثرہ وکلاء طبقے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو وکلاء کی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انکی مالی معاونت کے پیکج کا اعلان کرے۔ ہاکستان بار کونسل کے ممبر اعظم نذیر تارڈ کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر وکلاء برداری مالی امداد حاصل نہیں کرتی، موجودہ مشکل وقت میں وکلاء تنظمیں اہنی مدد آپ کے تحت متاثرہ وکلاء کی مدد کررہی ہیں۔ حکومت کو بھی اہنا فرض پورا کرنا چائیے۔

ان کا کہنا ہے تھا کہ وکلاء کے ساتھ پیرا لیگل سٹاف بھی مشکلات کا شکار ہے اور اس وقت حکومت کی جانب سے پیرا لیگل سٹاف کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اعظم نذیر تارڈ ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو وکلاء نمائندوں کی مشاورت سے وکلاء تنظمیوں کی مالی پیکج کا اعلان کرے۔