بلدیاتی ایکٹ 2019 میں ترمیم

بلدیاتی ایکٹ 2019 میں ترمیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لیے پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2019 میں باقاعدہ ترمیم کردی، بلدیاتی ایکٹ 2019، نیبر ہوڈ کونسل اور ویلج پنچایت کونسلز ایکٹ میں ترامیم کےلیے آرڈیننس کا سہارا لیا گیا۔

بلدیاتی ایکٹ 2019 میں کی گئی مزید ترامیم کے آرڈیننس کو قانونی تحفظ دینے کے لیے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث بلدیاتی انتخابات کے التوا کا فیصلہ پنجاب کابینہ نے کیا، تاہم تیاری مکمل ہے، حالات سازگار ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کرا دئیے جائیں گے۔

سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ قانون میں الیکشن ایک سال کے اندر کرانے تھے، اس لیے بلدیاتی ایکٹ 2019 میں ترمیم کی گئی۔

ٹاؤن ہال میں ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے تیاری گئی پہلی مسٹ کوئین ڈس انفیکشن سپرے وہیکل کی مشق کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحیدالزمان، ایم او انفراسٹرکچرون انورجاوید، امین اکبر چوپڑا اورایم او ریگولیشن زبیر وٹو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ایم سی ایل نے پہلی مسٹ کوئین ڈس انفیکشن سپرے وہیکل تیار کی ہے، اس گاڑی میں بیس نوذلز ہیں جو سرفیس اور ہوا میں اٹھائیس فٹ تک سپرے کرسکے گی۔

سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ مزید گاڑیوں کی بھی تیاری جارہی ہے۔