پاکستان ریلوے نے حکومت سے ایک کھرب 27 ارب روپے مانگ لئے

پاکستان ریلوے نے حکومت سے ایک کھرب 27 ارب روپے مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:جون کا مہینہ قریب آتے ہی تمام اداروں نے  اپنے اپنے بجٹ بنانے شروع کردئیے ہیں، پاکستان ریلوے نےآئندہ مالی سال 2020.21 کے لئےحکومت سے 1 کھرب 27ارب 34کروڑ کا آپریشنل بجٹ مانگ لیا، بجٹ موجودہ مالی سال کے منظور شدہ بجٹ سے 30ارب 24 کروڑ روپے زائد ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر نے بجٹ تجاویز وزارت ریلوے کو بھجوا دیں۔


ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر نے نئے مالی سال کے لئے  بجٹ کی سفارشات مرتب کر لیں، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق بجٹ تجاویز میں ملازمین کی تنخواﺅں کے لئے 28ارب 90کروڑ مانگے گئے ہیں۔ آپریشنل اخراجات کیلئے 29ارب 54کروڑ51لاکھ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے ہی مطابق ملازمین کے ریٹائرمنٹ بینفٹس کے لئے47 ارب 58 کروڑ 85لاکھ مانگے گئے ہیں۔گرانٹس ، سبسڈی ، قرضوں کی ادائیگی کے لئے 1 ارب 69کروڑ 20لاکھ روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔

ریلوے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیش ایوارڈز اور انٹرٹینمنٹ کے لئے 1ارب 2کروڑ 99لاکھ روپے مانگے گئے۔ جبکہ لون ایڈوانس کی مد میں21کروڑ 15لاکھ، پرچیزوفزیکل ایسٹس کی خریداری کے لئے 45کروڑ 28لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔ریپیئر اینڈ مینٹینس کی مدمیں 17 ارب 7کروڑ 84لاکھ جبکہ امپرومنٹ اینڈ ویلفیئر اخراجات کے لئے 80کروڑ روپے مانگے گئے ہیں. ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے بجٹ کے لیے سفارشات وزارت ریلوے کو بجھوا دیں۔

وزیر ریلوے تمام احتیاطی تدابیر بھول گئے

شیخ رشید احمد لاہور ریلوے اسٹیشن پر قرنطینہ ٹرین کا افتتاح کرنے پہنچے تو کورونا کے حوالے سےتمام احتیاطی تدابیر بھول گئے۔وزیر ریلوے  اسٹیشن پر بڑے ہجوم کے ساتھ ٹرین کے اندر گئے اور میڈیا سے گفتگو میں بھی مناسب فاصلے کا خیال نہ رکھا۔اس سے قبل شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کی تو احتیاطی تدابیرکا پورا احترام کیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس بھی آفس کے کمیٹی روم کے بجائے باہرکھلی جگہ پر کی جب کہ اس موقع پر صحافیوں کی نشستوں کے درمیان مناسب فاصلہ بھی رکھاگیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اسپتال کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ریلوے ملازمین اور عام شہریوں کے لیے قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار کی ہے جہاں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جاسکے گا۔کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن 14 اپریل تک بند ہے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کو کورونا کی صورتحال واضح ہوجائے گی، اگر وائرس بڑھا تو 15 اپریل کو ٹرینیں نہیں چلائیں گے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer