آن لائن تبادلے،سنگل اساتذہ درخواست جمع کروانے کی زحمت نہ کریں

آن لائن تبادلے،سنگل اساتذہ درخواست جمع کروانے کی زحمت نہ کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی، متعلقہ مضمون میں تعینات ایک استاد کی تبادلے کی درخواستیں مسترد ہوں گی۔



محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن تبادلوں کیلئے پورٹل ایکٹو کر دیا ہے اور تین روز سے اساتذہ سے تبادلوں کہ درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت اساتذہ کی تبادلوں کی درخواستیں جمع ہو رہی ہیں۔ آن لائن تبادلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پورٹل میں سنگل ٹیچرز کی درخواستیں جمع نہیں ہوں گی۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میوچل ٹرانسفر کے تحت درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ سپیشل کیٹیگری کی مد میں بھی درخواستوں کی وصولی پر پاپندی عائد ہے۔ سپیشل کیٹیگری میں بیوہ، ویڈ لاک اور معذور اساتذہ شامل ہیں ۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے آن لائن پورٹل پر تبادلوں کی پالیسی گائیڈ لائنز اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer