ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادویات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ بھر اضافہ

ادویات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ بھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) تحریک انصاف کی حکومت میں علاج بھی مہنگا ہوگیا،کورونا وائرس کے ہاتھوں بے بس عوام کی پریشنانیوں میں مزید اضافہ ہوتاچلا جارہا ہے,لالچی منافع خوروں نے عوام سے زندگی کی سانسیں چھیننے کی ٹھان لی ہے، ادویات کی قیمتوں میں پھر اضا فہ کردیا جس سے مریضوں کا علاج مہنگا ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ ہوا،میڈیکل سٹورز پر ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، قیمتوں میں اضافے کے باعث ادویات شہریوں کی پہنچ سے دور ہیں جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات اور بڑھ چکی ہیں، منافع خور اپنی تجوریاں بھر میں مصروف ہیں, گزشتہ دو سالوں میں 6 بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس پر وزیراعظم عمران خان نے بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لیاتھا، جس پر انہون نے 72گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کاکہا گیا.
ڈریپ کی جانب سے اب تک ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی جا سکی،بے روزگاری اور غربت اور مہنگائی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے,واضح رہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا.

علاوہ ازیں گردوں کے ڈائیلیسز میں لگنے والے ایک انجیکشن کی قیمت ساڑھے 8 ہزار سے بڑھا کر 13800 روپے کر دی گئی تھی، کینسر میں جِلد کے لیے استعمال ہونے والی دوا 110 سے بڑھا کر 125 روپے جب کہ کینسر کی ایک دوسری دوا کی قیمت 20 ہزار سے بڑھا کر 22500 روپے کر دی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer