ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سلسلہ جاری ہے, کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک  ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا.

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پرانٹربینک ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جارہ ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت بھی متاثرہ ہورہی ہے,پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں ایک بار پھر اضافہ ہوا,کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں24 پیسے کا اضافہ ہوا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق  انٹر بینک ڈالر 166.76 سے بڑھ کر 167 روپے پر پہنچ گیا,کورونا کے پاکستان میں آنے کے بعد اب تک  ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ 

 گزشتہ ہفتےڈالر کی قیمت میں 33پیسے کمی ہوئی تھی, انٹربینک میں  ڈالر 165روپے 50پیسے کی سطح پر رہا,دوسری جانب لاک ڈاون کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں کرنسیوں کی لین دین معطل ہے ۔
 واضح رہے کہ کورنا نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معی‍شت کی دھجیاں اڑا دی ہیں,سال 2020 کی پہلی سہ ماہی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، کورونا وائرس کے خوف سے صنعتیں بند، اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مجموعی مالیت کھربوں  ڈالر کم ہو گئی، خام تیل کی قیمت بھی 66 فیصد سے زائد گر گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer