ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 291 ہوگئی

شہر میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 291 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں  کورونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے وار سے صوبے کے شہری پریشان، پنجاب میں مشتبہ کورونامریضوں کی تعداد9ہزار70ہوگئی۔لاک ڈائون  کے باوجود پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بد ن اضافہ ہو رہا ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1816 کنفرم مریض ہیں۔ ترجمان کے مطابق کنفرم مریضوں کے اعداد وشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 577 زائرین سنٹرز، 527 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 663 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ت رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو کورنٹین سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔

عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 291 کنفرم مریض ہیں جبکہ پنجاب کے 28 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق قیدی مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے تفصیلی ایس او پی محکمہ داخلہ کو دیے جاچکے ہیں۔ دیگر قیدیوں کو کورونا سے بچانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی بڑھ سکتی ہے، ڈاکٹر عطا الرحمان کہتے ہیں کہ  ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام   میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں  کورونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے۔ 

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا, لاک ڈائون کو 14 اپریل تک توسیع دی گئی ہے،ادھر پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن کے 14 ویں روز بھی جاری ہے، لاہور کے اب تک  1 لاکھ 10 ہزار 939 شہریوں کو ناکوں پر روک کرسفرکی وجہ پوچھی گئی،1 لاکھ 2 ہزار 573 شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھربھیجا گیا,پولیس کی شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش جاری ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 1406 مقدمات،غیر ضروری سڑکوں پر آنیوالے 95 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ جاری کی گئی،لاک ڈاؤن کے چودہویں روز سختی نرمی میں بدل گئی.

یاد رہے دنیا بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،اب تک یہ وائرس 12لاکھ سے زیادہ انسانوں کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے،70 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جوں جوں ٹیسٹوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer