(سٹی42)ملک بھر میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3278 ہوگئی ہے,کورونا وائرس کے باعث شہر میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی.
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث شہر میں لاک ڈاون اور دفعہ144 نافذ کی گئی ہے,میو ہسپتال میں کورونا وائرس کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی،لاہور میں 6 افراد زندگی کی بازی ہارچکے، کیسز کی تعداد 290 تک پہنچ گئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 1380 ہوگئی، 28قیدیوں، 600 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے,تشویشناک صورت حال کے پیش نظرجزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی.
پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا, ادھر شہر میں لاک ڈاؤن کے 14 ویں روز بھی ناکہ بندی جاری ہے،اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 939 شہریوں کو ناکوں پر روک کرسفرکی وجہ پوچھی گئی،1 لاکھ 2 ہزار 573 شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھربھیجا گیا,پولیس کی شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش جاری ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 1406 مقدمات،غیر ضروری سڑکوں پر آنیوالے 95 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ جاری کی گئی،لاک ڈاؤن کے چودہویں روز سختی نرمی میں بدل گئی.
شہری بچوں کے ساتھ سڑکوں پر نظر آئے جبکہ پنجاب حکومت نے لانڈری کی دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی،دکانیں سخت حفاظتی انتظامات میں ایک ملازم کے ساتھ کھولی جا سکیں گی،واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایس پیز کو نئے احکامات جاری کر دیے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے دیے جانے والے احکامات کے مطابق ایک خاندان سے دو افراد بیماری یا گروسری کی خریداری کے لئے باہر جا سکتے ہیں،نئے احکامات کے مطابق ٹیک وے یا ہوم ڈلیوری کے لئے ریسٹورنٹس شاپ پانچ بجے کے بعد بھی کھولے جا سکتے ہیں جبکہ پی جی فلنگ مراکز اور گودام بھی شام پانچ بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گے۔
رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ پوسٹل اور کورئیر کی برانچز بھی کم سٹاف کے ساتھ کھلی رہیں گی جبکہ تندور، پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں آٹا چکی بھی پانچ بجے کے بعد کھلی رہیں گی،ٹرانسپورٹ کے ذریعے دوسرے شہروں اور ضلعوں میں جانے پر پابندی ہے۔