پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کرونا وائرس کی تشخیص

پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کرونا وائرس کی تشخیص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ٹورنٹو سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے دو پائلٹس میں کرونا وائرس کی تشخیص،ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر دونوں پائلٹس کو ہوٹل سے نجی ہسپتال میں بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے شعبے میں ٹورنٹو سے آنے والے پی آئی عملے کے تین پائلٹ اور دو کیبن کرو کے ٹیسٹ لیے گئے تھے، جن میں سے دو پائلٹس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، پی آئی اے کے دونوں پائلٹس کو ہوٹل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پی ائی اے کا یہ عملہ ٹورنٹو سے پرواز لیکر واپس ایا تھا، لاہور آنے پر عملے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ میں کچھ علامات سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آتے ہی پائلٹس کو پی سی ہوٹل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ عملے کے تین ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جن کا دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دوبارہ ٹیسٹ پازیٹیو انے پر ان کو کورنٹائن کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب پائلٹس اور کریو میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پالپا نے پروازیں اڑانے سے انکار کر دیا ھے۔اس حوالے سے گششتہ روز جنرل سیکرٹری پالپا کی جانب سے ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پالپا نے انہی خدشات کے پیش نظر پروازیں اڑانے سے انکار کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer